Khwabon ki Tabeer

Khawab Mein Sone Ki Kaan Dekhna – Islamic Khawab ki Tabeer

ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پہاڑ کو کھودا اور وہاں ایک کان سونے کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بموجب اپنی قدر کی کوئی ولایت و حکومت پائے اور اگر خواب دیکھنے والا مصلح و نیکو کار اور پارسا اور اہل دین ہو تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت نصیب کرے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان چاندی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت جو بزرگ و رئیس لوگوں میں سے ہو زوجیت میں لائے جو کہ باجمال اور مال دار بھی ہووے۔ اور بعض معبر کہتے ہیں کہ اس کے ہاں کوئی فرزند مبارک قدم پیدا ہووے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان تانبے کی یا پیتل کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی کسی سردارو رئیس بدکردار بے رحم کے ساتھ صحبت و ملاقات ہو جاوے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان قلعی یا رانگ یا ٹین کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوبصورت اپنی زوجیت میں لائے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لوہے کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی سردا ر رئیس قوی کے ساتھ ملاقات و صحبت ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان بلور کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طر ف سے یا عورت کی طرف سے کوئی منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان زبر جد اور زمرد کے جواہرات کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحب مال اورصاحب جاہ ہو جائے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان یاقوت کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مال و دولت زیادہ ہووے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان فیروزہ کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے اور اس کو مغلوب کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان عقیق کی پائی تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے کوئی نفع پائے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان شبہ کی پائی (جو ایک قیمتی اور نہایت مفید پتھر ہوتا ہے) تو دلیل ہے کہ وہ کسی سردار و رئیس کے ساتھ کوئی گفتگو کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لعل کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی جاہ اور حشمت پائے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نوشادر کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ اندوہ گیں و غمناک ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نمک کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی بزرگ یا رئیس سے کوئی منفعت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان سرمہ کی یا کان زاک یعنی پھٹکری کی پائی تو دلیل اس کی غم و اندوہ پر ہووے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل زر یعنی زرد مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل سفید یا سفید مٹی یا کھڑ یا مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ کسی سردار رئیس کے ساتھ اس کی صحبت و ملاقات ہو۔

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسام

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام
-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے
حضرت دانیال علیہ اسلام
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ
تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم
۔علم تفسیرعلم ضرب الامثالعلم حدیثاشعار عربعلم اشتقاق (صرف)نوادرعلم الغاتعلم الفاظ متد اَولہچنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button