Khwabon ki Tabeer

Khawab Mein Yaqoot Dekhna – Islamic Khawab ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یاکنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہووے یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا عورت جو کہ وہ رکھتا ہوا اس پر حرام ہو جائے۔کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عور خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارسا اور نیک سیرت زوجیت میں لائے۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہووے۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یاقوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) مال  (2) کنیزک (3) علم  (4) بیٹا  (5) مرد نیک (6) لڑکی کنواری۔ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس یہ ابرو صنم بوٹی تھی یا کسی نے اس کو دی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی مرد کمینہ اور پست قد کی خدمت میں مشغول ہووے اور اس سے زحمت و تکلیف پائے اور اگر دیکھے کہ اس نے بیروج بوٹی کھائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی اس صفت کے مرد کے مال میں کچھ کھائے۔ اور دیکھنا بیروج بوٹی کا خواب میں کسی منفعت کا باعث نہیں ہوتا۔

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسام

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام
-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے
حضرت دانیال علیہ اسلام
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ
تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم
۔علم تفسیرعلم ضرب الامثالعلم حدیثاشعار عربعلم اشتقاق (صرف)نوادرعلم الغاتعلم الفاظ متد اَولہچنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button